• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169859

    عنوان: استخارہ کیا تو تیسری رات کو۲بجے کے بعدخواب دیکھا کہ میٹھا کھارہاہوں ...

    سوال: حضرت مفتی صاحب میں باہر جانے کے لیے استخارہ کیاتھا اس کی تعبیرجانناچاہتاہوں ایک بار امامت کے لیے درخواست دی تھی، استخارہ کیا تو تیسری رات کو۲بجے کے بعدخواب دیکھا کہ میٹھا کھارہاہوں اور وہ میٹھا جو دودھ کو جلاکرکے کھویابنایاجاتاہے وہی میٹھاکھارہوں، بہرحال وہ میراکینسل ہوگیایہ میری طرف سے نہیں ان لوگوں نے کینسل کیا لیکن اب میں نے دوسری بار کوشش کی ہے ،جب اس کااستخارہ کیا تیسری رات کو ۲بجے کے بعد خواب دیکھا کہ میٹھا کھارہاہوں اوریہ میٹھادوسری طرح تھا لکھنے کے انداز میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتاہوں اس کوکھاتے ہوئے مجھے بہت اچھا لگ رہاتھا اور۲یا۳طالب علم موجودہیں ان کوبھی دیاہوں کھانے کے لیے عام طور سے میری عادت ہے ،۷دن استخارہ کرنے کی چوتھی رات۲بجے کی بعد دیکھاکہ بہت سارے بندرہیں اورمیں ان کو بھگانے کی نیت سے نل سے پانی بھربھرکر ان کے اوپر پھنک رہا ہوں اوران بندروں میں کچھ بندراپنی گودمیں اپنے بچوں کو لیے ہیں توجس کی گود میں بچہ ہے جب اس پر پانی پھنکا تو وہ مجھے کاٹنے کے لیے دوڑااورمیں بھاگااور پھر میری آنکھ کھل گئی ۔ مفتی صاحب میں خواب میں اکثر میٹھا دیکھتا ہوں یا کھاتاہوں، ایسانہیں ہے کہ میٹھا مجھے بہت زیادہ پسند ہے ،اور اکثر گوشت دیکھتاہوں کبھی گوشت کھارہاہوتاہوں اورکبھی دیکھتاہوں کہ بڑے سے ڈیگ میں گوشت پک کرکے رکھاہو ہے ۔براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔آپ سے دعا کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 169859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 793-702/M=08/1440

    مذکورہ خواب اچھے ہیں اور اُن میں مثبت اشارہ ہے خواب میں میٹھا دیکھنا یا میٹھا کھانا کھاتے ہوئے دیکھنا عیش و خوشی کی علامت ہے، بندر والے خواب میں اشارہ ہے کہ دشمن و حاسدین پر غلبہ نصیب ہوگا اور کوئی ضرر نہیں پہونچے گا۔ خواب میں گوشت دیکھنا حصول نعمت کی نشانی ہے۔ دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ دین و دنیا کی بھلائیاں نصیب کرے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند