• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169774

    عنوان: آخری كتاب كی تعلیم كے آخر میں امام كے ساتھ مقتدیوں كا لا الہ الا اللہ پڑھنا؟

    سوال: ہمارے یہاں مسجد میں جمعہ کو کئی کتابوں کی تعلیم ہوتی ہے، اس میں آخری کتاب میں امام صاحب نظم پڑھتے ہیں تو جب لا الہ الا اللہ پڑھتے ہیں تو امام صاحب کے ساتھ مقتدی بھی پڑھتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا ذکر صحیح ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:664-569/sd=8/1440

    اس طرح اجتماعی ذکر کا معمول ہمارے اکابر سے ثابت نہیں ہے، اگر اتفاقیہ کبھی ایسا ہوجائے، تو مضائقہ نہیں، ورنہ ذکر کا جو معمول اکابر سے ثابت ہے، اسی کو اختیار کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند