• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169589

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں کسی جگہ سے گھر آ رہا تھا ...

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں کسی جگہ سے گھر آ رہا تھا تو راستے میں ایک تبلیغی محفل جمی ہوئی تھی۔ بتاتا چلوں کہ میں خود تبلیغ سے جڑا ہوا ہوں لیکن کچھ دن سے مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں دے پا رہا ہوں۔ راستے میں جو جماعت تھی وہ دنیوی باتیں کر رہی تھی۔ اور اس جماعت میں ایک عورت بھی تھی۔ جب میں وہاں سے نکلا تو بارش شروع ہو گئی۔ بارش بہت تیز تھی۔ گھر کے راستے پہ سینے تک پانی جمع ہو گیا تھا۔ میں نے پانی سے دو پرندے ہلال پکڑے اور گھر لے آیا۔

    جواب نمبر: 169589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 757-647/B=07/1440

    اس خواب میں آپ کی دینداری میں کمی کی طرف اشارہ ہے۔ آپ ہر سنت پر عمل کرنے کی کوشش کریں، اور مکمل دیندار بننے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند