• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169345

    عنوان: ملازمت كے دوران خالی وقت میں كمپیوٹر پر اخبار یا نیٹ استعمال كرنا؟

    سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔ میں ایک سرکاری ادارے میں ملازمت کرتا ہوں۔ اور مجھے کمپیوٹربھی دیا گیا ہے۔ اس پر ٹائپنگ وغیرہ کام لئے جاتے ہیں۔ جب کام نہیں ہوتا تو میں اس کمپیوٹر پر اخبار پا نیٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔ کیا میرا اس طرح نیٹ استعمال کرنا جائز ہے۔ حلانکہ دفتر کی طرف سے کوئی ممانعت نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 169345

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 665-545/SN=07/1440

    دیانت داری کے ساتھ امور مفوضہ انجام دینے کے باوجود اگر آپ کے پاس وقت بچ جاتا ہے اور انتظامیہ کی طرف سے صراحتاً یا دلالتاً اجازت ہوتی ہے کہ ملازم اس دوران ذاتی نوعیت کا کام بھی کر سکتا ہے تب تو آپ کے لئے صورت مسئولہ میں اخبار وغیرہ پڑھنے کی گنجائش ہے نیز نیٹ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں بہ شرطے کہ اس کی وجہ سے ادارے پر اضافی بل نہ آتا ہو، باقی بہرصورت بہتر یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس فی الواقع وقت بچتا ہے تو اس کی اطلاع انتظامیہ کو دیں؛ تاکہ وہ آپ کو کوئی اور کام سپرد کرے جسے آپ خالی اوقات میں انجام دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند