• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168572

    عنوان: عالم کسے کہتے ہیں

    سوال: (۱) عالِم کی تعریف کیا ہے ؟ (۲) کیا صرف مدرسے سے فارغ ہونے والے اشخاص کو ہی عالِم کہتے ہیں؟ (۳) العلماء ورثة الأنبیاء کا اطلاق کن لوگوں پر ہوتا ہے ؟ (۴) ابو الاعلی مودودی اور پاکستان کے دعوت اسلامی کے بانی الیاس قادری ان کا شمار علماء میں ہوتا ہے کہ نہیں ؟ جواب عنایات فرمایں۔ جزاکاللہ

    جواب نمبر: 168572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 641-561/H=06/1440

    (۱) علوم دینیہ کے مخصوص نصاب کو ثقہ اساتذہ سے پڑھ کر فارغ ہونے والے شخص کو عرفاً عالم کہا جاتا ہے۔

    (۲) مدرسہ ہی سے فارغ ہونا ضروری نہیں جیسا کہ نمبر ایککے تحت صراحت سے ثابت ہے۔

    (۳) إنما یخشی اللہ من عبادہ العلماء کے مصادیق علماء کرام ورثة الأنبیاء ہیں ۔

    (۴) ابوالاعلیٰ مودودی صاحب تحریر فرماتے ہیں ” مجھے گروہ علماء میں شامل ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے میں ایک بیچ کی راس کا آدمی ہوں جس نے جدید اور قدیم دونوں طریقہائے تعلیم سے کچھ کچھ حصہ پایا ہے دونوں کوچوں کو خوب چل پھر کر دیکھا ہے“ ترجمان جلد: ۱۴/، عدد: ۳/، ص: ۲۲۷ (بحوالہٴ فتاویٰ محمودیہ: ص: ۳۶۷، جلد اول، مطبوعہ قدیم، میرٹھ) جب کہ خود ہی مودودی صاحب نے فرمایا کہ ” مجھ کو گروہ علماء میں شامل ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے“ تو ایسی صورت میں ان کا شمار علماء میں سے نہ ہونا ظاہر ہے۔

    (۵) الیاس قادری صاحب کون ہیں؟ ہم ان سے واقف نہیں، پاکستان ہی کے مستند علماء کرام اصحاب فتویٰ حضرات سے تحقیق کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند