• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168433

    عنوان: كیا عوام الناس کے مطالعہ کے لیے اصول حدیث اور اصول فقہ وغیرہ میں مستقل کتابیں ہیں؟

    سوال: کیا عوام الناس کے مطالعہ کے لئے اصول حدیث اور اصول فقہ وغیرہ تمام اسلامی علوم کی کوئی مستقل کتابیں ہیں متواتر احادیث کی اور کیا مختلف خبر احاد کی ہر ایک قسم کی موضوعات کے علاوہ ؟

    جواب نمبر: 168433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:532-412/N=6/1440

    محترم! یہ سب وہ علوم ہیں، جو محض اردو یا کسی اور مقامی زبان میں منتقل کردینے سے عوام کی دسترس میں نہیں آسکتے؛ بلکہ ان علوم سے پہلے ماہرین فن اساتذہ سے بہت سے بنیادی علوم کا پڑھنا ضروری ہے اور اِن علوم کا بھی ایک بڑا اور معتد بہ حصہ اساتذہ ہی سے پڑھنا ضروری ہے؛ ورنہ نیم ملا خطرہ ایمان کی مثال بنے گی، یعنی: ناقص علم انسان کے لیے علمی بے راہ روی اور غلط فہمی کا باعث ہوسکتا ہے۔ اور در حقیقت آپ کا مطالبہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی عامی شخص یہ کہنے لگے کہ کیا بائی پاس اوپن سرجری،وغیرہ کے موضوع پر عوام الناس کے مطالعہ لیے اردو زبان میں کوئی کتاب ہے، جسے عوام الناس پڑھ کر فن سمجھ جائے ؟

    اور اگر آپ ذاتی طور پر ان علوم سے دل چسپی رکھتے ہیں اور آپ عالم نہیں ہیں تو آپ اولاً کسی معتبر ومستند مدرسہ میں داخلہ لے کر ماہر فن اور متبحر اساتذہ کرام سے مجوزہ نصاب مکمل کریں۔ اس کے بعد جس خاص اسلامی فن میں مہارت چاہتے ہوں، اس میں تخصص (پی، ایچ، ڈی) کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند