• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168351

    عنوان: مساجد میں بلا عذر كرسیوں پر بیٹھنا؟

    سوال: کیا مساجد میں بلا عذر کے کرسیوں پر بیٹھ سکتے ہیں؟ جیسے گھروں میں بیٹھا جاتا ہے کیونکہ مجھے بلا عذر کے کرسی پر بیٹھنا ٹھیک نہیں لگتا۔

    جواب نمبر: 168351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:571-501/L=6/1440

    اگر کرسی پر بیٹھنے کی صورت میں کسی محظور کا ارتکاب لازم نہ آئے مثلا:قریب میں نیچے قرآن نہ ہو وغیرہ تو فی نفسہ کرسی پر بیٹھنے میں مضائقہ نہیں ؛تاہم اس سے احتراز مناسب ہے کہ عرفاً اس کو اچھا نہیں سمجھاجاتا ۔ أن النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم کان إذااعتَکفَ، طُرِحَ لہ فراشُہ أو یوضعُ لہ سریرُہ وراءَ اُسْطُوانَةِ التَّوبةِ․ (سنن ابن ماجہ،الصیام،المعتکف یلزم مکاناًمن المسجد:۱۲۸،رقم:۱۷۷۴، وقال الشوکانیُّ:رجال إسنادہ ثقات، کما فی نیل الأوطار: ۲۶۶/۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند