• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168185

    عنوان: ایسی كتابوں كے نام بتائیں جن میں انبیائے كرام كے حالات تفصیل كے ساتھ مذكور ہوں؟

    سوال: (۱) حضرت، کچھ کتابوں کے نام بتائیں جن میں ہمیں سب انبیاء علیہم السلام کے بارے میں تفصیل سے پڑھنے کو مل جائے، مطلب پیدائش کب کہاں ، والدین، زندگی کے بارے میں ،اور وفات، حضرت آدم علیہ السلام سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک۔ (۲) حضرت، کچھ کتابوں کے نام بتائیں جن میں ہمیں سب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے بارے میں تفصیل سے پڑھنے کو مل جائے، مطلب پیدائش کب کہاں، والدین، زندگی کے بارے میں اور وفات۔ (۳) کچھ کتابوں کے نام بتائیں جن میں بزرگوں ، اولیا ء اللہ، اور چاروں سلسلے کے بزرگوں کے بارے میں تفصیل سے پڑھنے کو ملے۔ (۴) حضرت آدم یا اماں حوا سے سب سے پہلے کون پیدا ہواتھا؟ (۵) جب قابیل نے ہابیل کو قتل کردیا تو اس کے بعد کیا قابیل کی شادی اس سے ہوئی جس سے چاہتاتھا؟

    جواب نمبر: 168185

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:287-400/sd=6/1440

    (۱) سیرت انبیاء کرام : موٴلفہ : مولانا عبد الرحمن ، مطبوعہ : ادارہ اسلامیات، لاہور ملاحظہ کریں۔(۲)سیر الصحابہ ، موٴلفہ : مولانا معین الدین احمد ندوی ، مطبوعہ : دار الاشاعت ، کراچی، ط: دار المصنفین، اعظم گڑھ۔ (۳) تاریخ و مشائخ تصوف ، موٴلفہ : مفتی محمد امجد حسین ، مطبوعہ ادارہ غفران ، راولپنڈی، مشائخ چشت: موٴلفہ شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رحمہ اللہ۔ تذکرہٴ مشائخ نقشبندیہ: موٴلفہ: مولانا محبوب احمد قمر الزماں الٰہ آبادی۔

    نوٹ : ایک استفتاء میں تین سے زائد سوالات نہ کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند