• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167814

    عنوان: خواب میں خود کو کس جگہ پر قرآن کو سامنے کھول کے اسے حفظ کرتے ہوئے دیکھا...

    سوال: عرض ہے کہ میری اہلیہ نے خواب میں خود کو کس جگہ پر قرآن کو سامنے کھول کے اسے حفظ کرتے ہوئے دیکھا.پاس ہی دو نوجوان موجود ہوتے ہیں جن میں ایک ہمارے محلے کی مسجد شریف کے امام صاحب ہوتے ہیں اور دوسرے نوجوان علاقے کی درسگاہ کے ایک استاد ہوتے ہیں،اس دوران زمین کے اندر کئی گھڑے ہوجاتے ہیں اور ان کے اندر سے آگ کے شعلے بلند ہوجاتے ہیں،قرآن کا حفظ کرنا جب جب وہ روکتی ہیں تو آگ کے شعلے بھی بند ہوجاتے ہیں اور ایسا کئی بارہوتے دیکھا.اس بارے میں دریافت کرنے پر میری اہلیہ کو پاس ہی بیٹھے امام مسجد کہتے ہیں کہ وہ یعنی میری اہلیہ جہنم کو دیکھ رہی ہیں۔ میری اہلیہ قرآن کی تلاوت بقدر فرصت تو کرتی ہیں مگر حفظ نہیں کرتیں ہیں۔ براہِ کرم اس خواب کی تعبیر فرما دیں۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر سے نوازے ۔

    جواب نمبر: 167814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 496-434/H=05/1440

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کی اہلیہ میں عبادت اور پردہ کے بار ے میں حکم شریعت پر عمل کرنے میں کوتاہی ہے اگر آپ اور وہ ہر معاملہ میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھ کر احکام شریعت کی پابندی کرتے رہیں تو ان شاء اللہ دنیا و آخرت کا بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند