• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167773

    عنوان: کیا آب زمزم کے ساتھ پانی ملا کر بطور زمزم استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    سوال: کیا مائے زمزم کے ساتھ عام پانی ملا کر بطور زمزم ہے استعمال کیا جا سکتا ہے ؟ اور زمزم کے ساتھ پانی ملانا،یا پانی کے ساتھ زمزم ملانا رتبہ کے اعتبار سے کوئی فرق ہوا کرتا ہے ؟ شرعی دلیل کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 167773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 468-417/M=05/1440

    آب زمزم کا رتبہ دیگر پانی سے بہت بلند ہے۔ آب زمزم میں برکت، غذائیت اور بیماریوں سے شفاء ہے، آب زمزم میں اگر عام پانی کی ملاوٹ قلیل مقدار میں ہو اور آب زمزم غالب ہو تو اسے آب زمزم کہا جاسکتا ہے اور اس طرح اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اگر عام پانی غالب ہو اور زمزم بہت کم ہو تو اسے آب زمزم کہنا یا زمزم کہہ کر پلانا درست نہیں۔ إذا اختلط اللبن بالماء واللبن ہو الغالب تعلق بالتحریم وإن غلب الماء لم یتعلق بہ التحریم ․․․․․المغلوب غیر موجود حکماً حتی لایظہر بمقابلة الغالب الخ (ہدایہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند