متفرقات - دیگر

Pakistan

سوال # 167744

خواب میں دیکھا کہ بازار سے دو دودھ کے پیکٹ لا رہا ہوں جس میں سے ایک گر کے پھٹ جاتا ہے اور دودھ بکھر جاتا ہے دوسرے خواب میں دیکھا کہ ہم فٹبال کھیل رہے ہیں اور ایک بھورے رنگ کا کتا آتا ہے اور فٹبال کو پنچ یا دانت مار کے پھاڑ دیتا ہے ۔ براہ کرم تعبیر بتا دیجیے ۔

Published on: Jan 9, 2019

جواب # 167744

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 475-414/H=05/1440



خواب نمبر (۱) کی تعبیر یہ ہے کہ علمی کوتاہی ہے ۔ اور نمبر (۲) خواب کی یہ تعبیر ہے کہ عملی کوتاہی اور حب دنیا کی زیادتی ہے یہ تو تعبیر ہے آپ کو اصلاح کی طرف توجہ کرنا چاہئے ہر کام میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں ہر گناہ کو چھوڑنے میں سعی بلیغ کرتے رہیں اور اس کی سہل صورت یہ ہے کہ کسی متبع سنت شیخ کامل سے اصلاحی تعلق مضبوط کرلیں اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات