• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167743

    عنوان: خواب دیکھا کہ آسمان پر ایک بہت بڑا دروزاہ ہوتاہے

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ آسمان پر ایک بہت بڑا دروزاہ ہوتاہے اور بادل ہوتاہے اس جگہ پر ، لیکن اس جگہ سے نور نکل رہاہوتاہے اور میں اس کو دیکھ رہاہوں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 167743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:429-351/N=5/144\0

    اگر آپ شریعت وسنت کے پابند ہیں تو آپ کے خواب کی تعبیر یہ معلوم ہوتی ہے کہ آپ اگر شریعت وسنت کی پابندی برقرار رکھیں گے اور گناہوں سے بچتے رہیں گے تو آپ کو مزید دینی ترقیات حاصل ہوں گی، دعائیں قبول ہوں گی اور آپ کی ہدایت اور تقوی میں برکت ہوگی إن شاء اللہ تعالی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند