• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167616

    عنوان: ہوٹل میں ناشتہ یا كھانا كھانے كے بعد بل ادا كرنے كے لیے آپس میں قرعہ اندازی كرنا؟

    سوال: ہم اپنے چند دوستوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں ناشتہ یا کھانا کھانے کے بعد ناشتہ یا کھانے میں شامل سارے لوگوں کے نام کی پرچی بنا کر یا سب کی رضامندی سے کچھ لوگوں کی پرچی بنا کر قرعااندازی سے ایک پرچی نکال کر اس سے ہوٹل کا سارا بل ادا کروائیں تو کیا یہ جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 167616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 441-438/L=05/1440

    ہوٹل کا بل اگر کوئی دوست اپنی مرضی سے ادا کردے تو مضایقہ نہیں؛ البتہ مذکورہ بالا طریقہ پر قرعہ اندازی کے ذریعہ کسی ایک دوست سے رقم دلوانے میں اس بات کا امکان ہے کہ وہ دلی رضامندی کے بغیر رقم نہ دے اور کسی کا مال اس کی دلی رضامندی کے بغیر حلال نہیں، اس لئے بل کی ادائیگی کے لئے قرعہ اندازی کا مذکورہ بالا طریقہ درست نہیں۔ قال علیہ السلام: ألا لایحل مال امرءٍ إلا بطیب نفسٍ منہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند