• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167465

    عنوان: كیا صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ صلعم اور رضی اللہ تعالی عنہ کی جگہ رض لكھ سكتے ہیں؟

    سوال: کیا مختصر میں السلام علیکم کی جگہ سلام اور صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ صلعم اور رضی اللہ تعالی عنہ کی جگہ رض لکھ سکتے ہیں براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 167465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:333-265/sd=4/1440

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک لکھنے کے بعدمکمل درود کے بجائے صلعم لکھنا کافی نہیں ہے ، اس میں بے ادبی کا اندیشہ ہے ، پورا درود لکھنا چاہیے ، تخفیفاً درود لکھنے سے درود شریف کا وجوب یا استحباب ساقط نہ ہوگا ، پورا ثواب جب ہی مل سکتا ہے کہ جب پورا درود شریف لکھا جائے ۔ (مستفاد:فتاوی دارالعلوم ۱۷/۱۱۳ )اسی طرح صحابہ کرام کے نام لکھنے کے بعد رضی اللہ عنہ مکمل لکھنا چاہیے ۔ ( آداب افتاء و استفتاء ، بحوالہ القول الجلیل ، ملفوظ نمبر :۲۰) ؛ البتہ السلام علیکم کے بجائے صرف سلام لکھنے کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند