• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167347

    عنوان: تقوی اور فتوی کسے کہتے ہیں اور اس میں فرق کیا ہے ؟

    سوال: معزز علمائے کرام فتوی اور تقوی کہتے کس کو ہے ؟ اور ان دونوں میں فرق کیا ہے ؟ ہمیں ان دونوں میں سے کس پر عمل کرنا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 167347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 412-399/M=05/1440

    تقوی ، اللہ تعالی کے اوامر و نواہی کو بجا لانے اور اس کی معصیت اور ناراضگی والے کاموں سے بچنے کا نام ہے۔ اور فتوی، حکم شرعی کو سائل کے لئے دلیل شرعی سے واضح کرنے کا نام ہے۔ والفتویٰ فی الاصلاح: تبیین الحکم الشرعی، عن دلیل لمن سأل عنہ (موسوعہ فقہیہ، ج: ۳۲/ ۲۰) اما فی اصطلاح الفقہاء فإن التقوی والتقی خصا باتقاء العبد للہ تعالی بامتثال أمرہ واجتناب نہیہ والخوف من ارتکاب مالا یرضاہ، ج: ۱۳/۱۸۵۔ تقویٰ؛ یہ عزیمت کا درجہ ہے اور فتوی رخصت کا درجہ ہے، ہمیں تقوی پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اگر تقوی پر عمل نہ ہوسکے تو فتوی پر ضرور عمل کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند