• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167233

    عنوان: میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارا جو گھر ہے اسکی پچھلی دیوار میں ہم لوگ شیشے کے دروازے لگوا رہے ہیں...

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارا جو گھر ہے اسکی پچھلی دیوار میں ہم لوگ شیشے کے دروازے لگوا رہے ہیں، دروازوں کے دوسری طرف خانہ کعبہ ہے یعنی جب دروازے کھلے گے تو ہم لوگ طواف کرنے والی جگہ ہوں گے ۔ میرا چھوٹا بھائی کاری گرلے کے آیا جب انہوں نے دروازے لگا دیے تو پھر عصر کی نماز شروع ہوئی ۔ جس کی جماعت کے لئے میرا چھوٹا بھائی آیا۔مگر اس نے بلند آواز میں قرائت شروع کر دی اور سورہ فاتحہ کے بجائے " الحمدللہ الذی ہدا نا لہذا وماکنا لنہتدی. ..." شروع کردی اور بھول گیا پھر بعد میں سورہ فاتحہ شروع کی ۔ہمارے والد پہلی صف سے نماز کی حالت میں الٹے قدموں پیچھے آگے شرم کی وجہ سے کے ان کا بیٹا صحیح قرآن مجید نہیں تلاوت کررہاہے ، ہماری پوری فیملی جماعت میں شامل تھی۔ براے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔ ہمارے والدین قرآن و حدیث کی تدریس سے وابستہ ہیں۔

    جواب نمبر: 167233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 298-255/D=04/1440

    خواب میں اشارہ ہے کہ ہدایت اور دین پر استقامت کی دعا برابر کرتے رہنا چاہئے ہر لمحہ اور ہر آن انسان توفیق الٰہی کا محتاج ہے اپنے کسی ظاہری کمال یا نسبی اور دینی انتساب پر غرّہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ توفیق الٰہی کا ہر دم ہر قدم محتاج سمجھ کر عاجزانہ دعا کرتے رہنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند