• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167102

    عنوان: حضرت ضحاک رحمة اللہ تعالیٰ کی سوانح اور تعارف

    سوال: پڑوس کے جید عالم مفتی زر ولی خان سے سنا کہ ضحاک رحمة اللہ علیہ ہنستے ہوئے پیدا ہوئے اس لئے انہیں ضحاک کہتے ہیں اور یہ بھی سنا کہ ضحاک رحمة اللہ دانت کے ساتھ پیدا ہوئے اس طرح کی تفصیل کسی کتاب میں ملتی ہے ضحاک رحمة اللہ علیہ کا تعارف فرمادے نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 167102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 382-402/H=04/1440

    ضحاک رحمة اللہ علیہ کے ہنستے ہوئے پیدا ہونے کی تفصیل تلاش بسیار کے باوجود کسی معتبر کتاب میں نہیں مل سکی؛ البتہ ”مختصر السید شریف جرجانی فی الفرائض ، ص: ۲۰۲، مکتبہ دارالکتب العلمیہ میں اتنی بات مذکور ہے کہ وہ دو سال تک اپنی ماں کے پیٹ میں رہنے کے بعد پیدا ہوئے، نیز پیدائش کے وقت ان کے دانت ظاہر ہو رہے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند