• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167071

    عنوان: اگر حافظ قرآن کا قرآن کمزور ہوجائے تو وہ کیا کرے؟

    سوال: حضرت ، میں حافظ قرآن ہوں، میرا قرآن بہت کمزور ہوگیاہے، قرآن کیسے میرے سینے میں محفوظ رہے ، اس کے لیے کوئی ترتیب بتائیں ،مجھے یہ رمضان میں تراویح بھی سنانا ہے۔

    جواب نمبر: 167071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:302-222/N=3/1440

    آپ روزانہ بالترتیب کم از کم آدھ پارہ خوب محنت سے یاد کریں، پھر کسی حافظ کو سنادیں، اس کے بعد وہ آدھ پارہ نوافل میں پڑھیں، اس طرح إن شاء اللہ آپ کا قرآن پختہ ہوجائے گا ۔اور آئندہ ہر روز قرآن پاک کی تلاوت کا معمول بنائیں اور سنن ونوافل میں بھی بالترتیب قرآن پاک پڑھنے کی عادت ڈالیں۔ اللہ تعالی توفیق عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند