• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166982

    عنوان: جب بیوی صبح نماز کے لیے نہیں اٹھتی تو شوہر کو کیا کرنا چاہئے ؟

    سوال: جب بیوی صبح نماز کے لیے نہیں اٹھتی اور پکاتی نہیں تو شوہر کو کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 166982

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 325-290/M=3/1440

    ایسی بیوی کو پہلے حکمت، نرمی اور موعظت کے ذریعہ سمجھانا چاہئے اگر اس سے نہ سمجھے تو بستر الگ کرلینا چاہئے ممکن ہے اس عمل کے ذریعہ اس کو ندامت ہو، اگر اس طریقے سے بھی بیوی نہ سمجھے تو مناسب ہلکی مار مارنے کی بھی گنجائش ہے، نازک اعضاء چہرے وغیرہ کو چھوڑ کر اور جہاں تک ہوسکے حکمت و حسن تدبیر سے افہام و تفہیم کا سلسلہ جاری رکھے۔ وَالَّتِيْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَہُنَّ فعظوہن واہجروہن فی المضاجع الآیة (القرآن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند