• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166936

    عنوان: اسلام میں شوری کا مطلب اور امارت کا مقام کیا ہے ؟

    سوال: اسلام میں شوری کا مطلب اور امارت کا مقام کیا ہے اسلامی تاریخ میں کبھی بدل بدل کر امیر ہوئے ہیں یا ایک امیر پورے مسلمانوں کے لیے ہوتے تھے؟ تفصیل سے بتائیں ، مہربانی ہوگی آپ کی۔

    جواب نمبر: 166936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 397-352/B=4/1440

    دس بیس آدمیوں کی ایک ٹرسٹی بنادی جاتی ہے جو کسی نظام کو مشورہ سے چلاتی ہے وہ ہیئت حاکمہ ہوتی ہے اور اسلامی ملک میں تمام مسلمان متفقہ طور پر ایک امیر منتخب کرلیں ایسے شخص کو جو علم و عمل اور تقویٰ دیانت میں یکتا ہو۔ خصومات میں فیصلہ کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہو۔ پوری قوم کے نزدیک قابل اعتماد ہو۔ تو وہ پوری قوم کا امیر ہوتا ہے وہ قوم کا حاکم ہوتا ہے تمام عملہ اس کے ماتحت ہوتے ہیں۔ جب تک امیر اسلام کے اصول پر رہتے ہوئے کام کرتا ہے اسے بدلا نہیں جاتا ہے البتہ جب اسلام کے اصول سے بدل جائے اس میں فسق و فجور اور خرابی آجائے تو اس حاکم کو معزول کرکے دوسرا امیر جو نیک اور عادل ہو دیندار و دیانتدار ہو منتخب کرلیا جاتا ہے ہر ملک میں الگ الگ امیر ہوتا ہے اور وہاں اسلامی احکام کو جاری کرتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند