• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166762

    عنوان: جب پیسہ نہیں ہے تو سودی قرض كی ادائیگی كیونكر ممكن ہوگی؟

    سوال: ایک بسسا زمین ہے اس میں لوگ پانی بہا رہے ہیں پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے اس کو ہم بنا نہیں پا رہے ہیں، اس صورت میں لون لے کر بنوانا کیسا ہے؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 166762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 333-243/B=3/1440

    لون لے کر یعنی سود پر قرض لے کر اسے بنوانا جائز نہیں۔ جب آپ کے پاس پیسہ نہیں ہے تو قرض لے کر اس کی ادائیگی سے سود کیونکر کریں گے۔ سود لینا بھی حرام ہے اور سود دینا بھی حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند