• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166687

    عنوان: ایصال ثواب كے لیے زبان سے كیا كہنا چاہیے؟

    سوال: اگر کسی مرحوم کو ایصال ثواب کرنا ہو تو کس طرح کریں، مطلب ایصال ثواب کرنے کیلئے زبان سے کیا الفاظ ادا کریں۔

    جواب نمبر: 166687

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 275-229/M=2/1440

    جس مرحوم کو جس طرح کی عبادت (مالی یا بدنی) کا ثواب پہونچانا چاہتے ہیں وہ عبادت انجام دے کر یہ کہیں کہ ”اے اللہ اس کار خیر کا ثواب فلاں مرحوم (میت کا نام لیں) کو پہونچادے۔ اور الفاظ کی ادائیگی ضروری بھی نہیں، نیت کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند