• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166672

    عنوان: خواب میں دیكھا كہ مجھے كینسر ہوگیا ہے....

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ مجھے کینسر ہوگیا ہے اور مجھے گلے کے راستے سے انجکشن لگایا جارہاہے ، خواب میں یہ سوچ رہاہوں کہ مجھے درد کیوں نہیں ہورہاہے انجکشن سے جب کہ سب کو ہوتاہے اور میں تو روزہ رہتاہوں پھر مجھے کینسر کیسے ہوسکتا ہے، اور اپنے دل کو سمجھا رہاہوں کہ کوئی بات نہیں سب اللہ مرضی سے ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 166672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 197-184/D=3/1440

    خواب یونہی پراگندہ خیالات ہوتے ہیں پھر آپ کے خواب میں اچھے خیالات وارد کرکے تسلی و طمانیت کا سامان بھی کر دیا گیا لہٰذا گھبرائیں نہیں اللہ تعالی کی مرضی پر راضی رہنے پر آمادہ رہیں اور ہرحال میں صبر و شکر اختیار کئے رہیں۔ استعینوا بالصبر والصلاة پر عمل پیرا ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند