• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166635

    عنوان: اختلاف اور مخالفت کی کیا فرق ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب مجھے اختلاف کی تعریف اور مخالفت کی تعریف معلوم ہے ، کیا یہ دونوں ایک ہی ہیں یا ان میں کوئی فرق بھی ہے ؟ اگر ایک ہے تو وہ کیسے اور دونوں میں فرق ہے تو فرق بتا دیں برائے مہربانی ۔ واضح رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 166635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 247-256/M=3/1440

    اختلاف عامةً معنی محمود کے لئے مستعمل ہے یعنی دلائل کی بنیاد پر اور اصابت حق کے لئے جو اختلاف ہو اسے اختلاف کہا جاتا ہے اور مخالفت بالعموم نفسانیت و ذاتی اغراض کی بنا پر ہوتی ہے ایسی مخالفت مذموم ہے لیکن اگر مخالفت کسی ناجائز اور خلاف شرع امر کی ہو اور اخلاص و للہیت کے ساتھ ہو تو یہ مخالفت بھی درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند