• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166561

    عنوان: ان شااللہ ۔اور انشا اللہ ؛ دونوں میں كونسا املاء صحیح ہے؟

    سوال: ان شااللہ ۔اور انشا اللہ ؛ان دونوں میں سے صیح کونسے الفاظ ہیں؟ اور دونوں کے لفظی معنی بتلا دیجیے ۔براہ کرم دونوں کے لفظی معنی ضرور ضرور بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 166561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:215-309/sd=4/1440

     ان شاء اللہ میں تین الفاظ ہیں (۱) ان ۔ (۲) شاء۔ (۳) اللہ؛ تینوں کو ملاکر جملہ بنا ہے ، ان شاء اللہ ، جس کے معنی ہیں، اگر اللہ نے چاہا، بہتر یہ ہے کہ تینوں کلمات کو الگ الگ لکھا جائے ؛ لیکن پرانی تحریروں میں دونوں کلمات کو ملاکر لکھنے کا رواج رہا ہے ، جس کے معنی عموما وہی سمجھے جاتے تھے جو ان شاء اللہ الگ الگ لکھنے کے سمجھے جاتے ہیں، اس لیے اگر کوئی ملاکر لکھدے ، تب بھی اُس کو غلط نہیں کہا جاسکتا، رسم الخط میں توسع ہوتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند