• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166385

    عنوان: اذان کے بعد لوگوں کو دوبارہ نماز کے لیے بلانا کیسا ہے؟

    سوال: اذان کے بعد نماز کے لئے لوگوں کو نماز کے لئے بآواز بلانا اور اس کی دعوت دینا کیسا ہے ؟ ایسا کرنے سے کیا اذان کی اہمیت کم نہیں ہوگی؟ قران وحدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 149-262/SN=04/1440

    اذان کے بعد دوبارہ لوگوں کو نماز کے لئے بلانا ”تثویب“ کہلاتا ہے اور تثویب شرعاً پسندیدہ نہیں ہے؛ اس لئے اگر کسی جگہ یہ رواج ہو کہ موٴذن اذان کے بعد دوبارہ لوگوں کو نماز کے لئے پکارتا ہے تو یہ رواج ناپسندیدہ اور قابل ترک ہے (دیکھیں: فتاوی دارالعلوم: ۲/۹۶، ط: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)؛ ہاں اگر کوئی شخص نماز میں جاتے ہوئے آزو بازو والوں کو نماز کے لئے بلاتا جائے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ (امداد المفتین: ۲۷۰) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند