• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166258

    عنوان: چھتیس گڑھ /یں كسی شیخ كی رہنمائی

    سوال: میں بھلائی ، چھتیس گڑھ ، کا رہنے کا والا ہوں، میں بیعت کرنے کے لئے شیخ کی تلاش میں ہوں، براہ کرم، کسی شیخ کا نام بتائیں جو ہمارے شہر کے آس پاس ہوں ، اگر یہ ممکن نہ ہو تو وہ شیخ جہاں بھی رہتے ہوں، ان کا نام بتائیں۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ کیا صرف کتابیں پڑھنے اور آن لائن تقریر سننے سے اللہ سبحانہ و تعالی تک پہنچنا ممکن ہے؟

    جواب نمبر: 166258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 234-119/B=2/1440

    ہمیں چھتیس گڑھ میں کسی شیخ کامل کے بار ے میں پتہ نہیں؛ ا س لئے علاقے کے علماء سے رابطہ کرکے معلوم کرلیں۔

    (۲) کتابیں پڑھنے اور آن لائن تقریر سننے سے دینی معلومات تو حاصل ہو جاتی ہیں؛ لیکن عام طور پر روحانی ترقی اور اللہ تک رسائی شیخ کامل کے ہاتھ پر بیعت کرنے سے ہی ہوتی ہے؛ لہٰذا کسی عالم با عمل کی صحبت میں بیٹھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند