• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166220

    عنوان: صلہ رحمی اور قطع رحمی کسے کہتے ہیں؟

    سوال: صلہ رحمی اور قطع رحمی کسے کہتے ہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں مکمل وضاحت فرماکر اس کا علاج بھی بتلا ئیں۔ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 166220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:219-232/L=3/1440

    صلہ رحمی کہتے ہیں قریبی رشتہ داروں کے حقوق کی ادائیگی اور ان کے ساتھ اچھا معاملہ اور حسنِ سلوک کرنا اور قطع رحمی اس کے برعکس کو کہتے ہیں یعنی اہلِ قرابت کے حقوق ادا نہ کرنا اور ان کے ساتھ بدسلوکی اور برا معاملہ کرنا ،جن رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنا ہے قرآن وحدیث میں ان کے لیے عموماً دولفظ (۱) ذوی االارحام (۲) ذوی القربی استعمال کیے گئے ہیں ،ذوی الارحام یا ذوی القربی میں وہ تمام رشتہ دار داخل ہیں جن سے نسبی رشتہ ہو چاہے وہ رشتہ والد کی طرف سے ہو یا والدہ کی طرف سے اور چاہے وہ رشتہ کتنا ہی دور کا ہو۔ اگر کوئی شخص اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک نہ کرتا ہو تو اس کا علاج یہی ہے کہ وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا معاملہ شر وع کردے اور اگر حقوق العباد میں کوتا ہیکی ہو تو اس کی معافی تلافی کرلے،اوراگران کی کوئی چیز لے لی ہوتو واپس کردییہی اس کا علاج ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند