• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166200

    عنوان: شکر کی دین اسلام میں کیا اہمیت ہے ؟

    سوال: سوال شکر کی دین اسلام میں کیا اہمیت ہے ؟ قرآن و حدیث اور اسلاف کے اقوال کی روشنی تفصیل سے ذکر فرمائیں۔ خیرا

    جواب نمبر: 166200

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:169-89/sd=2/1440

     شکر کرنا اللہ تعالی کی ایک اہم عبادت ہے ، حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کو بہت پسند فرماتے ہیں اور اس سے راضی ہوجاتے ہیں جو بندہ کوئی لقمہ کھاتا ہے تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہے اورپانی کا کوئی گھونٹ پیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرتا ہے ، مطلب یہ ہے کہ جو بندہ اللہ تعالیٰ کی ہر نعمت پر کثرت سے شکر ادا کرتارہتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوجاتے ہیں ۔

    عن انس رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم: إِنَّ اللّٰہَ لَیَرْضٰی عَنِ الْعَبْدِ أَنْ یَأْکُلَ الْأَکَلَةَ فَیَحْمَدُہعَلَیْہَا أَوْیَشْرَبَ الشَّرْبَةَ فَیَحْمَدُہعَلَیْہَا۔(صحیح مسلم، کتاب الذکر والدعاء، باب استحباب حمد اللّٰہ تعلیٰ بعد الاکل والشرب، حدیث نمبر:۲۷۳۴) شکر کی اہمیت کی تفصیلات کے لیے دیکھیے : اصلاحی خطبات جلد اول حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند