• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166069

    عنوان: میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں بہت زیادہ بیمار ہوں اور ...

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں بہت زیادہ بیمار ہوں اور کسی ڈاکٹر کو میرے مرض کا پتہ نہیں چل رہا تھا. اسی بارے میں ایک اور ڈاکٹر کے پاسس بیٹھا ہوا تھا،یہ ایک بہت ہے سنجیدہ ڈاکٹر تھا اور کوئی خاص بات چیت بھی نہیں کر رہا تھا. اس نے میرا تشخیص کرنے کے بعد بات کاغذ پر کچھ لکھا اور مجھے پکڑھا دیا. میں نے کاغذ پر لکھے الفاظ کو سمجنے کی کوشش کے لیکن کچھ سمجھا نہیں. میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ یہ کیا لکھا ہے تو اس نے جواب دیا کے مجھے ایڈز ہے . یہ سن کر مرے تو ہوش وحواس اٹھ گئے . اور دل ہی دل میں ڈاکٹرکو برا بلا کہنے لگا کے یہ کیسا ڈاکٹر ہے . اتنے بے دردی سے کہا.کے اپ کو ایڈز ہے . میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کے مجھے کیسے ایڈز ہو سکتا ہے اپ کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی اور اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کرنے لگا تو اس نے کہا کے اپ ٹیسٹ کرا لو پتا چل جائے گا کے اپ کو ایڈز ہے یا نہیں. تو میں نے ڈاکٹر سے کہا کے اپ ہے ٹیسٹ کرا لو. تو اس ہے کہا کے ادھر ہمارے پاس یہ ٹیسٹ نہیں ہوتے . یہ ٹیسٹ صرف اسلام آباد میں ہوتے ہیں. میں ادھر سے نکل گیا اور اسلام آباد جانے کے لئے گاڑی کے اڈے کے طرف روانہ ہوگیا. اور راستے ہی راستے میں اپنے فیملی کے بارے میں سوچنے لگا کہ ان کا کیا ہوگا. اور میری ماں جب اس مرض کے بارے میں سنے گی تو اس کے کیا ہوگا. خیر یہ سوچتے سوچتے میں اڈے پہنچ گیا. اور ایک گاڑی میں بیٹھ گیا. یہ ایک بہت پرانی گاڑی تھی اور نکلنے کا نام نہیں لے رہی تھی. اتنے میں ایک اورگاڑی آ گی جو بہت تیز چل رہی تھی. سارے لوگ اسکی طرف باگے اور میں بھی لیکن مجھے اس مے جگہ نہیں ملی اور واپس اس پرانے والے مے بیٹھ گیا. یہ بھی آخر کار روانہ ہو گی. یہ بہت سست چل رہی تھی. اور دکے کھا کھا کے چل رہی تھی. کچھ دیربعد دیکھا تو اس میں ڈرائیور ہی نہیں تھا.گاڑی کبھی سڑک کی ایک طرف ٹکر کھا رہا تھا اور کبھی دوسری طرف. مجھے خیال آیا کہ میں بھی تو گاڑی چلا سکتا ہوں اس لئے میں ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھ گیا، اور گاڑی کو چلانے کی کوشش کی لیکن گاڑی کا بریک اور سٹیرنگ کام نہیں کر رہا تھا. میں نے گاڑی کو قابو مے لانے کی بہت کوشس کی لیکن کچھ کام نہیں بن رہا تھا اور گاڑی آخر کار ایک کڈے میں گر گیء. مجھے ڈر سا لگا کہ کسی اور کی گاڑی کو میں نے خراب کیا اور اب مالک مجھ سے پوچھے گا، مالک آگیا اور مجھ سے لڑنے لگا، اتنے میں میرا ایک مامو کا بیٹا بھی آگیا اور وو ڈرائیور کے ساتھ لڑنے لگا، اور میں خواب سے بیدار ہوگیا۔

    جواب نمبر: 166069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:194-137/L=2/1440

    یہ شیطانی خواب معلوم ہوتا ہے آپ اس کی طرف توجہ نہ کریں ،نماز اور دعاؤں کا اہتمام کریں اور باوضو سونے کی عادت ڈالیں اور سونے سے پہلے چاروں قل پڑھ کرہاتھ پر دم کرکے پورے بدن پر پھیر لیا کریں اس طرح تین مرتبہ کریں ،ان شاء اللہ اس طرح کے خواب آنے بند ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند