• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166003

    عنوان: شیعوں كی مجلاس میں سنی واعظ كا نامناسب روایتیں بیان كرنا

    سوال: ہمارے ہاں ایک (سنیت کا دعوی کرنے والا) مقرر ہے جو شیعوں اور غیر مقلدوں کی مجلسوں میں بکثرت جاتا ہے اور اکثر شیعوں کی مجلس میں صحابہ کرام کے متعلق نا مناسب باتیں اور روایتیں اس سے سر زد ہوتی ہیں ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک مرتبہ اس نے بتایا کہ سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو وفات شریف کے دس سال بعد قبر میں دیکھا گیا تو آپ سے پوچھا گیا کہ کس حالت میں ہیں (بزعم او) فرمایا: ابھی حکومت کا حساب دے کے فارغ ہوا ہوں (دوسرے عینی گواہ نے ہمیں بتایا کہ اس مقرر کے مطابق آپ نے حال دریافت ہونے پر فرمایا: "ابھی تک حکومت کا حساب دے رہا ہوں") ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایسا کہنے والا سنی ہے ، عالم واعظ ہے یا کیا؟ ایسے سے عقیدت رکھنے اور اس جیسی باتوں کا دفاع کرنے کا کیا حکم ہے ؟ جزاکم اللہ خیرا"

    جواب نمبر: 166003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 190-156/H=2/1440

    جو مقرر و واعظ نامناسب روایتیں بیان کرتا ہے اس سے کہیں کہ بیان کردہ روایت کو اپنے قلم سے لکھ کر دے اور اپنے دستخط کے ساتھ پورا پتہ اور رابطہ نمبر بھی لکھ دے اس کی اصل تحریر کو دارالافتاء بنوری ٹاوٴن کراچی میں یا آپ کے قریب جو بھی مستند ادارہ ہو اس میں معتبر مفتی صاحب کی خدمت میں پیش کردیں مفتی صاحب اس مقرر سے بالمشافہہ یا بذریعہ فون بھی معلومات فرمالیں گے اور اس کے بعد حکم شرعی بھی تفصیل سے ان شاء اللہ بتلا دیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند