• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165924

    عنوان: شراب فروخت کرنے والے کو اپنی دکان کرائے پر دینا

    سوال: کیا میں ایسے شخص کو اپنی دکان کرائے پر دے سکتاہوں جو اس میں شراب کی دکان کھولنا چاہتاہے؟وہ دوسرے کرایہ داروں کے مقابلے میں بہت زیادہ کرایہ دے رہاہے۔

    جواب نمبر: 165924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 84-55/SN=2/1440

    یہ جانتے ہوئے کہ کرایہ پر لینے والا دکان میں شراب فروخت کرے گا اسے دکان کرایے پر دینا کراہت سے خالی نہیں؛ اس لئے ایسے شخص کو مکان کرایہ پر نہ دے کرکسی مباح کاروبار کرنے والے کو کرایہ پر دیں اگرچہ آمدنی کچھ کم حاصل ہو۔ (دیکھیں: جواہر الفقہ: ۷/۵۱۲، ۵۱۳، زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند