• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165904

    عنوان: مكان وغیرہ كی بندش كا جو تصور عوام میں معروف ہے اس كی كیا حقیقت ہے؟

    سوال: میں تین سال پہلے اپنے نئے مکان میں منتقل ہوا تھا، تب سے میں ہر چیز کھو چکا ہوں، ڈھائی سال سے بے روزگار ہوں، سارا پیسہ ختم ہوگیا، کوئی کام نہیں ہے، میرا یقین ہے کہ ہر چیز اللہ کی مرضی سے ہوتی ہے، مگر ایک تعلیم یافتہ شخص نے کہا کہ عمارت کے ساتھ بھی کوئی مسئلہ رہتاہے، میں جاننا چاہتاہوں کہ بندش کیا ہوتی ہے؟ اور مجھے کیا کرنا چاہئے؟ میں نماز پڑھتاہوں اور تلاوت قرآن بھی کرتاہوں۔

    جواب نمبر: 165904

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:135-121/sd=2/1440

     بندش کا جو تصور عوام میں معروف ہے ، اسلام میں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ؛ البتہ سحر یا نظر وغیرہ کے اثرات ثابت اور مشاہد ہیں،آپ تدبیر کے درجے میں حلال روزگار کی کوشش کرتے رہیں، اسراف سے بچیں ، بسا اوقات اسراف کی وجہ سے بھی ایسے حالات بن جاتے ہیں، مکان وغیرہ کی تعمیرمیں بقدر ضرورت خرچ کرنا چاہیے ، صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کے پڑھنے کا معمول بنالیں اور فرائض و واجبات کی پابندی رکھیں، گناہوں سے احتراز کریں ، سنتوں کا اتباع کریں، انشاء اللہ جلد ہی حالات بہتر ہوجائیں گے ، حالات میں صبر و تحمل سے کام لینے اور اللہ تعالی کی طرف رجوع بڑھانے میں اُس کی رحمت متوجہ ہوتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند