• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165791

    عنوان: مرد کا اپنی بالغ بیٹی سے گلے ملنا، مصافحہ کرنا یا پیشانی پر بوسہ دینا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرد کا اپنی بالغ بیٹی کو گلے ملنا یا سع پر بوسہ دینا یا مصافحہ کرنا جائز ہے یا نہیں اور بیٹی کا اپنے باپ کا ہاتھوں کے کا بوسہ دینے کا کیا حکم ہے ؟جواب با حوالہ مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:161-153/L=2/1440

    مرد کا اپنی بیٹی سے گلے ملنا،مصافحہ کرنا یا پیشانی پر بوسہ دینااسی طرح بیٹی کا اپنے والد کے ہاتھوں کا بوسہ لینا عموماً بلا شہوت پیار ومحبت کی وجہ سے ہوتا ہے؛اس لیے اس کی گنجائش ہے ؛لیکن اگر بوقتِ مس بلا حائل جانبین میں سے کسی ایک کو بھی شہوت ہوجائے تو حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجائے گی ؛اس لیے احتیاط اس میں ہے والد اپنی بالغ بیٹی کی پیشانی پر بوسہ نہ دے اور نہ مصافحہ کرے ،اسی طرح بالغ لڑکی اپنے والد کے ہاتھ پر بوسہ دینے میں احتیاط کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند