• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165691

    عنوان: 24 سال كے لڑكے كو چھوٹا كہہ كر شادی میں تاخیر كرنا

    سوال: میں جوان 24 سال کا لڑکا ہوں اور اللہ کے فضل سے گھر اور کاروبار اچھا ہے اور یہ سوچ کر کہ میں شادی جلدی کر لنگا میں نے کبھی کسی لڈکی سے بات نہیں کی اور گناہوں سے بچتا رہا لیکن اب میں 24 سال کا ہوں اور اب گھر والوں سے کہا کے میرا رشتہ کر دیں تو منا کر دیتے ہیں کی ابھی چھوٹے ہو۔ آپ بتائیں میں کیا کروں؟ گھر میں اب میرا ہی نمبر ہے شادی کا،اور اللہ کے فضل سے گھر بھی بڑا ہے اور ہر چیز ہے اللہ کی دی ہوئی۔

    جواب نمبر: 165691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:96-41/sd=1/1440

     شادی میں بلا وجہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے ، جب کہ ہر طرح کی استطاعت موجود ہے ، تو کسی معتبرواسطے سے والدین تک اپنی بات پہنچانے میں مضائقہ نہیں ،اللہ تعالی سے دعا بھی کریں اور وقتا فوقتا نفلی روزے رکھتے رہیں ، مفید کاموں میں مشغول رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند