• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165495

    عنوان: خواب میں ایک شخص کو دیکھا جو عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) ہیں وہ مجھ سے تھوڑی ہی دور بیٹھے ہیں ...

    سوال: میں ۱۸/ سال کا ہوں اور ایک طالب علم ہوں۔ اب آپ کو اپنا خواب بتاتا ہوں۔ یہ خواب فجر سے پہلے دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ ایک جگہ ہے برابر زمین نہ تو دن ہو رہا نہ ہی رات، ایک شام کا وقت جو ہوتا ہے وہ ہے۔ میں نے خواب میں ایک شخص کو دیکھا جو عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) ہیں وہ مجھ سے تھوڑی ہی دور بیٹھے ہیں اور نماز میں جیسے بیٹھتے ہیں قعدہ اخیرہ میں ویسے، اور ان کا چہرہ نیچے ہے جیسے شاید وہ کوئی دعا کر رہے ہیں۔ اور انہوں نے مجھے ایک لال کپڑے پر لٹا دیا ہے اور ہم دونوں سے کچھ دور ایک زینہ (سیڑھی) ہے بہت خوبصورت سے جو جنت کو جا رہی ہے۔ اور زینے سے ایک لڑکی کا انتظار ہو رہا ہے میرے نکاح کے لئے۔ اور اس زینہ سے دور کچھ لوگ ہیں جو آواز لگا رہے ہیں عیسیٰ عیسیٰ عیسیٰ عیسیٰ عیسیٰ، بس یہی خواب ہے ۔ اب آپ اس کی تعبیر بتائیں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 165495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 116-84/B=2/1440

    حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خواب میں دیکھنے سے علاماتِ قیامت کے ظہور کی طرف اشارہ ہے اور جنت والی سیڑھی سے لڑکی کا انتظار ہونا ترقی درجات کی طرف اشارہ ہے؛ اس لئے آپ اعمال صالحہ وغیرہ کا اہتمام کریں اور گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند