• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165345

    عنوان: خواب میں روتے ہوئے دیکھنا

    سوال: میرا نام غلام ربانی ہے۔ عمر ۲۷/ سال۔ میں کافی ٹائم سے ایک خواب کو اکثر دیکھ رہا تھا کہ میں بہت تیز اِسپیڈ میں دوڑ رہا ہوں۔ اکثر یہ خوب دیکھتا تھا، اس خواب کا سلسلہ کافی ٹائم تک چلا۔ اب کافی ٹائم کے بعد اس میں یہ بدلاوٴ آیا ہے کہ اب میں یہ دیکھتا ہوں کہ کافی تیز دوڑتے دوڑتے میں زمین سے اوپر اٹھ کے اڑنے لگتا ہوں اور کچھ دور آگے جانے کے بعد واپس زمین پر آجاتا ہوں۔ اڑنے کی اونچائی تقریباً ایک اونچے درخت کے برابر یا ۱۰-۱۵/ میٹر تک ہوتی ہے۔ مجھے اس خواب کا کئی سالوں سے باربار آنا سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ کیا یہ کسی چیز کی طرف اشارہ ہے میں سمجھ نہیں پارہا ہوں؟ اس کے اوپر تھوڑی روشنی ڈالیں اور مجھے کیا کرنا چاہئے؟ یہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 165345

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 42-3/M=1/1440

    بعض مرتبہ معدے کی خرابی سے بھی اس طرح کے خواب نظر آتے ہیں اگر ایسا ہے تو اس کا علاج کرنا چاہئے اور اگر معدہ صحیح ہے تو نیکی کے کاموں میں سبقت کی طرف اشارہ ہے یعنی امور خیر میں تیزی کرنی چاہئے اس سے دینی و اخروی ترقی نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند