• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165254

    عنوان: عہدہ حاصل كرنے كے لیے غیرمسلم كا مسلم ظاہر كرنا؟

    سوال: ایک شخص شریعت مطہر او ائین وطن کی روسے غیر مسلم ہے مگر اپنے اپ کو مسلم ظاہر کرتا ہے کیا وہ ایسی مراعات اور عہدے جو مسلمانوں کے ساتھ خاص ہے وہ حاصل کرسکتاہے ،اس شخص کا کیا حکم ہے ؟ نیز اسلام میں اس کی کیا سزا ہے ؟ تاریخ اسلام کی علمی ذخیر ہ میں اس کی کوئی نظیر مل سکے تو بھی نشان دہی فرمادیں۔

    جواب نمبر: 165254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 52-53/M=1/1440

    قانون کی رُو سے جو مراعات یا جوعہدہ صرف مسلمانوں کے لئے خاص ہے اس کو ایسا شخص حاصل نہیں کرسکتا جو شرعاً و قانوناً غیر مسلم ہے، اگر وہ صرف عہدے کے حصول کے لئے خود کو مسلم ظاہر کرتا ہے جب کہ حقیقت میں وہ مسلمان نہیں، تو ایسا کرنے والا جھوٹ ، خیانت اور دھوکے دہی کا مرتکب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند