• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165179

    عنوان: کیا فضائل اعمال معتبر کتاب ہے؟

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا فضائل اعمال معتبر کتاب ہے؟ اور اوجھڑی کھانے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جب کہ بریلوی حضرات کی کتابوں میں اس کو کھانا مکروہ تحریمی ہے۔

    جواب نمبر: 165179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 39-40/B=2/1440

    جی ہاں! فضائل اعمال معتبر کتاب ہے۔ بہت بڑے عالم ربانی محدث کبیر شیخ الحدیث محمد زکریا مہاجر مدنی کی لکھی ہوئی ہے۔

    اوجھڑی کا کھانا حلال ہے، اس میں جو نجاست رہتی ہے اسے خوب اچھی طرح بار بار دھوکر صاف و شفاف کرلیا جائے تو اسے پکاکر کھا سکتے ہیں۔ وہ حرام یا مکروہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند