• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164934

    عنوان: میں نے خواب میں تین سانپ دیکھا جن میں سے ایک ہٹا کٹا تھا..

    سوال: میں نے خواب میں تین سانپ دیکھا جن میں سے ایک ہٹا کٹا تھا، میرے شوہر نے دو سانپوں کو ماردیا اور ہم اس ہٹے کٹے سانپ کی تلاش کررہے تھے اس کو مارنے کے لیے، اور آخرکار وہ ہمیں مل گیا ، مگر وہ سانپ میرے دوسرے بیٹے کے بہت قریب تھایا اس کے ہاتھ میں تھا، مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے، میرا بیٹا ڈر گیاتھا اور آخر کار میرے شوہر نے اس کو مار دیا۔ یہ فجر کا وقت تھا جب میں نے خواب دیکھا ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 164934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:12-71/sd=2/1440

    خواب اچھا ہے، ان شاء اللہ دشمن اور نقصان پہنچانے والوں سے حفاظت رہے گی، مسنون دعاوٴں کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند