• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164832

    عنوان: خواب میں پانی دكھائی دینا

    سوال: زید رات میں سوتے ہیں اس وقت اکثر جو خواب آتے ہیں کبھی پانی دکھتا ہے اور کبھی دہشت والے کیچڑ میں گر جانا اور کوئی آواز دے رہا ،خواب میں اس طرح کے خواب سے ہم پریشان ہے ،حضرت اس کی تعبیر کا خلاصہ کر شکریہ کا موقع دیں، اس سے حفاظت کا کوئی معمولات ہو تو بتائیں۔

    جواب نمبر: 164832

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1494-1244/D=12/1439

    اس طرح کے خواب پراگندہ خیالات ہوتے ہیں اور کبھی شیطان کی طرف سے بھی ہوتے ہیں لہٰذا جب رات میں ایسا خواب دیکھے اور آنکھ کھلے تو یہ دعا کہہ لے اے اللہ میں آپ کی پناہ چاہتاہوں شیطان کے شر سے اور اس طرح کے خوابوں کی برائی سے اور بائیں جانب تین دفعہ تھتکار کردے۔ اللہم إني أعوذ بک من شر ہذہ الروٴیا وشر الشیطان․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند