• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164664

    عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیانِ شرع متین اس خوا ب کی تعبیر میں میں نے پانچ بار پیارے نبی کی خواب میں زیارت کر چکا ہوں ، سب سے آخیر والا خواب جو اب سے دو سال قبل دیکھا تھا، آپ کو بتا رہا ہوں کہیں پر ایک عمارت ہے میں وہاں پہنچ کر اس کے تہ خانہ میں اترا ہوں حضور صلی اللہ علیہ وسلم وہاں اس کے صحن کے بیچ میں آرام فرما رہے ہیں، میں نے آپ سے کہا میں آپ کو نہلا دوں آپ نے فرمایا نہیں میں نہا چکا ہوں پھر میں نے کہا میں آپ کی ٹانگے دبا دوں ، میں نے آپ کی ٹانگے دبائی ، اس کے بعد میں بیدار ہو گیا۔براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 164664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1340-1155/N=1/1440

    کسی مسلمان کا خواب میں حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنا نہایت سعادت وخوش نصیبی کی بات ہے؛ البتہ خواب کی تعبیر (رموز واشارات )کے لیے خواب دیکھنے والے کے دینی احوال سے اجمالی واقفیت ضروری ہے، یعنی:خواب دیکھنے والا ظاہر وباطن مین کس درجہ شریعت وسنت کا پابند ہے اور لوگوں کے ساتھ اس کے معاملات کیسے ہیں؟ اس لیے یا تو آپ اپنے کچھ احوال تحریر فرمائیں یا مقامی طور پر کسی صاحب نسبت بزرگ عالم دین سے تعبیر معلوم کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند