• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164644

    عنوان: پے ٹی ایم استعمال کرنا

    سوال: حضرت، میں پے ٹی ایم استعمال کرتا ہوں جو بہت ہی مشہور ہے کہ اس میں سارے بِل جیسے بجلی ، موبائل ریچارج ، گیس بل ، فلائٹ ٹکٹ ، کچھ خریدنا بیچنا یہ کرسکتے ہیں۔ لیکن اس میں کچھ بھی کرو تو پے ٹی ایم والے آپ کو واپس نقد (کیش بیک) دیتے ہیں جیسے کہ اگر آپ ۱۰/ روپیہ کا موبائل ریچارج کریں تو اس میں آپ کو کبھی پورا نقد واپس ، کبھی ۵/ روپیہ کبھی ۳/ روپیہ ملتا ہے، یا آپ ایک اکاوٴنٹ سے دوسرے اکاوٴنٹ پیسے ٹرانسفر کریں گے تو آپ کو ۱۰۰۰/ روپیہ دیا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہ پیسے جو مجھے پے ٹی ایم والے دیتے ہیں کیا میں اس کو لے سکتا ہوں؟ برائے مہربانی جواب ذرا جلدی مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1316-960/SN=12/1439

    جی ہاں! مذکورہ فی السوال رقم آپ کے لئے لینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند