• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164434

    عنوان: میں نے خواب دیکھا: میں نے اپنے آپ کو کعبہ کے اندر پایا ...

    سوال: میں اور میری بہن (نکاح ہوگیا ہے) اس سال حج کے لئے جانے والے ہیں حج کمیٹی انڈیا سے۔ جس دن سلیکشن تھا درخواستوں کا حج کے لئے، اسی صبح میں نے خواب دیکھا: میں نے اپنے آپ کو کعبہ کے اندر پایا ہرے قسم کا شرٹ پہنے ہوئے۔ پھر اسی بہن (جو حج میں میرے ساتھ ہے) کی بڑی بیٹی (۱۰/ سال کی ہے) دیکھا میری طرف روتے ہوئے آرہی ہے اور یہ رونا کسی پریشانی کی وجہ سے آنے والا رونا تھا۔ پھر میں نے اپنے چچا کو دیکھا (جن سے ہمارے والد صاحب کی لڑائی ہوئی ہے) اسی جگہ۔ وہ میری والدہ کا ہاتھ پکڑنے جارہے تھے تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا غصے میں۔ پھر کعبہ شریف کے پاس میں کمرہ / ہال جیسا دیکھا جس میں قبر تھی، گولڈن کلر کا نظارہ تھا اور لوگ جمع تھے آس پاس۔ پھر میری نیند کھل گئی۔ اور اسی دن یہ خبر ملی کہ ہمارا سلیکشن ہوا ہے حج کے لئے۔ برائے مہربانی، خواب کی تعبیر بتائیں، جلد از جلد کیونکہ ایک ہفتہ میں میں سفر حج کے لئے روانہ ہونے والا ہوں۔

    جواب نمبر: 164434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1361-1241/M=12/1439

    خواب عمدہ اور مبارک ہے، حج بیت اللہ کی ادائیگی نصیب ہوگی، والدہ کو تحفظ حاصل رہے گا، حج کے دوران حالت احرام میں ممنوعات احرام سے بچنے کا اہتمام کریں، اور ہر عمل سنت و شریعت کے مطابق انجام دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند