• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163961

    عنوان: دیکھا کہ میں اپنے شہر کی اہم مارکیٹ میں ہوں وہاں ......

    سوال: خواب کی تعبیر کے متعلق سوال ہے ، میں نے عید سے ۱ یا ۲ دن بعد صبح ۸ یا ۹ بجے بخار کی حالت میں ایک خواب دیکھا کہ میں اپنے شہر کی اہم مارکیٹ میں ہوں وہاں ۲ بڑھی دکانیں تعمیر ہو رہی ہیں جو میرے والد صاحب کرا رہے ہیں اور وہاں میرے والد صاحب بیٹھے ہیں ، میں نے اپنے والد صاحب سے پوچھا کہ یہ کسکی دکانیں ہیں ، تو انہوں نے کہا کہ ہماری ہیں ، میں نے پوچھا کے یہ آپ نے کب خریدی تھی انہوں نے کہا کہ بہت پہلے ، پھر میں نے پوچھا کہ کیا چچا کو اس بارے میں پتا ہے تو انہوں نے کہا پتا ہے تو میں نے کہا کہ وہ ہماری ہر بات کی خبر رکھتے ہیں ، پھر میرے والد صاحب نے کہا کہ وہ مجھ سے کہہ رہا تھا کہ ایک دکان مجھے دیدو پر میں نے کردیا منع کر دیا نوٹ : اگر اصل میں ان دکانوں کی قیمت لگائی جائے تو تقریباً ۲ یا ۲.۵ کروڑ کی ایک دکان ہوگی ، اور میں اصل میں اللہ تعالیٰ سے پچھلے تقریباً ۶ سالوں سے بڑی بے قراری کے ساتھ کچھ دعا اور حاجتیں مانگ رہا ہوں ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 163961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1150-888/sn=11/1439

    کوئی بعید نہیں کہ خواب میں آپ کی حاجت کی عنقریب تکمیل کی طرف اشارہ ہو، نیز یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اس طرح کی چیزیں سوچتے رہتے ہوں گے اور خواب میں اسی کی تمثیل دکھائی گئی ہو؛ بہرحال آپ اللہ تبارک وتعالی سے اپنی مرادیں مانگتے رہیں، ان شاء اللہ مرادیں پوری ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند