• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163925

    عنوان: كسی سے ملاقات نہ ہوپائے تو كیا كریں؟

    سوال: کسی سے میں نے کچھ کام کے لئے کہا تھا اور اس نے میری مدد اور ساتھ کام کرنے کے لئے کہا میں نے اس کام پرپیسے بھی لگا دیئے ہیں اب جب میں اسے فون کرتا ہوں تو وہ فون نہیں اٹھاتے، اس کے لئے کچھ دعاء بتائیں۔

    جواب نمبر: 163925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1247-1142/M=11/1439

    اگر اس شخص سے ملاقات ممکن ہو تو خود جاکر اس سے ملیں، خبر خیریت معلوم کریں اور کام کے متعلق یاد دہانی کرادیں بشرطیکہ کام جائز ہو، اور یہ دعا پڑھا کریں، یَامُصَرِّفَ القُلوب ، صَرِّفْ قَلْبَہ اور اَللّٰہُمَّ یَا مُغِیْث ، أغِثْنِي ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند