متفرقات - دیگر

India

سوال # 163903

میرا نام محمد تابش ہے میں نے ایک خواب دیکھا کہ 3 کالے کپڑے میں آدمی تھے و ہ میرے ساتھ جادو کر رہے تھے جب ہم اپنی بائک سے آگے بڑھتے وہ میری گاڑی کی چابھی کو گھما کے جادو سے گاڑی بند کر دیتے پھر ہم گاڑی کو آن کرتے پھر وہ بند کر دیتے تو میں یہ جاننا چاہتا ہو کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟

Published on: Aug 2, 2018

جواب # 163903

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1329-1126/D=11/1439



یہ سب پراگندہ خیالات ہیں ان کی طرف توجہ نہیں دینی چاہیے، اگر رات میں اس طرح کی بات دیکھیں آنکھ کھل جائے تو لاحول ولا قوة الا باللہ پڑھ کر شیطان اور برے خواب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ لے اور بائیں جانب تھتکار کر سوجائے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات