متفرقات - دیگر

Pakistan

سوال # 163901

میں نے خواب دیکھا کہ میں روضہٴ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جالیوں کے سامنے سلام پڑھنے کے لئے کھڑا ہوتا ہوں، اچانک روضہٴ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جالیوں کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ اور حضور پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) تھوڑے فاصلے پر بستر پر آرام فرماتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ایک آدمی اونچی آواز میں وہاں موجود سب لوگوں کو کہتا ہے کہ ادب سے کھڑے ہو جاوٴ اور نظر نیچے جھکالو، اتنے میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ اس خواب کی کیا تعبیر کیا ہوگی؟

Published on: Jul 26, 2018

جواب # 163901

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1370-1178/H=11/1439



ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شفاعت قیامت میں حاصل ہوگی اور ہر معاملہ میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں گے تودنیا و آخرت کی ترقیات مرحمت ہوں گی ان شاء اللہ تعالیٰ ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات