• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163875

    عنوان: گھر کی رکھوالی کے لیے کتے پالنا اور ان کی خرید وفروخت کرنا؟

    سوال: میں جانوروں اور گھر کی رکھوالی کیلئے کتا خریدنا چاہتا ہوں۔ایسی صورت میں کیا کتا خریدنا جائز ہے جب کہ اچھا کتا مفت ملنا تقریباً ممکن نہ ہو ؟نیز کیا کتے کی خریدوفروخت کاروبار کے مقصد سے جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 163875

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1164-1083/SN=1/1440

    (الف) جانور یا گھر کی حفاظت کے لئے کتا رکھنے اور اس مقصد سے کتا خریدنے کی شرعاً گنجائش ہے؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ اگر حفاظت کی کوئی اور صورت بن سکے تو گھرمیں کتا نہ رکھا جائے۔

    (ب) گنجائش ہے۔ لاینبغي اتخاذ کلب إلا لخوف لص أو غیرہ فلا بأس بہ ․․․․․․ الأحسن عبارة الفتح: وأما اقتناوٴہ للصید وحراسة الماشیة والبیوت والزرع فیجوز بالإجماع الخ (درمختار مع الشامی: ۸/۴۷۹، ط: زکریا) وصح بیع الکلب ولو عقوراً والفہد والفیل والقرد والسباع بسائر أنواعہا الخ (درمختار مع الشامی: ۷/۷۴۸، ط: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند