متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 163843
جواب نمبر: 16384327-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1175-859/sn=11/1439
کھانے پینے کے برتن بناکر فروخت کرنا ایک مباح پیشہ ہے، اس سے حاصل شدہ کمائی بلاشبہ حلال اور پاکیزہ ہے بہ شرطے کہ دھوکہ دہی وغیرہ سے کام نہ لیا جائے؛ لہٰذا اس شخص سے مسجد یا مدرسہ والوں کا چندہ لینا شرعاً جائز ہے؛ باقی اگر آپ کے ذہن میں شبہ کی کوئی خاص بنیاد ہے تو اسے لکھ کر حکم معلوم کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
نئے مکان کی تعمیر کی ابتدا کسی بزرگ سے کروانا
1626 مناظرمیں نے کچھ دن پہلے آپ سے سوال کیا تھا جس کا فتوی آئی ڈی 7197تھا، اس کا جواب بھی میں نے پڑھ لیا۔ لیکن اس میں جو سوال ظہرین اور مغربین کے متعلق پوچھا تھا تو میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ ہمارے یہاں پاکستان میں شیعہ حضرات فجر کی نماز تو علیحدہ پڑھتے ہیں لیکن ظہر کے وقت اذان دے کر ظہر اورعصر کی نماز اسی وقت ایک ساتھ پڑ ھ لیتے ہیں اس کو وہ ظہرین کہتے ہیں۔ اور مغرب کے وقت ٹھیک اسی طرح مغرب کی اذان دے کر مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھی پڑھ لیتے ہیں ۔ کیا اسلامی تاریخ میں کبھی ایسا ہوا؟ اگر ہوا تو کیوں ہوا؟ (۲)استخارہ میں کیا یہ ضروری ہے کہ سوتے وقت منھ قبلہ کی طرف ہو؟ اور کیا استخارہ میں جو خواب دیکھتے ہیں اس کی تعبیر وہی ہوتی ہے؟
1669 مناظرمیری بیوی نے خواب دیکھا کہ میرا پورا جسم کالا ہے جب کہ میرا رنگ حقیقت میں صاف ہے۔ (۲)میری بڑی بہن میری چھوٹی بہن کی ہمیشہ شادی ہوتے دیکھتی ہے جب کہ وہ شادی شدہ ہے۔برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔
1634 مناظرمیرا مسئلہ یہ ہے کہ دل میں برے خیالات آتے ہیں اور نماز کے دوران بھی یہ ہوتا ہے ۔ میں اللہ کا ذکر بھی کرتا ہوں، پر پھر بھی خاص فرق نہیں پڑ رہا ہے۔ مہربانی فرماکر کوئی وظیفہ بتائیں۔ اور دوسرا مسئلہ کہ رات کو ہر وقت عضو خاص میں شہوت رہتی ہے۔ رات کو دعا وغیرہ بھی پڑھ کر سوتا ہوں، لیکن کیا بتاؤں، کوئی کھانے میں پرہیز بتائیں اور کیا زیادہ کھاؤں یہ بھی بتائیں۔
2038 مناظراگر کوئی مسلمان کہتاہے کہ کچھ صحابہ کرام (رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین) غلط تھے وہ صحیح نہیں تھے تو وہ شخص جس نے ایسا کہا کیا اس کو اللہ سے توبہ کرنا چاہیے؟
2008 مناظرحال میں میری چھوٹی بہن کا انتقال ہوگیا۔ در اصل اس کو اس کے شوہر نے جلا دیا تھا۔ اس حادثہ سے پہلے میں نے ایک خواب دیکھا جس میں میرا بھائی مجھ سے میری بہن کی اس کے شوہر کے ذریعہ سے موت کے بارے میں بتا رہا تھا۔ جلد ہی میں نے گھر پر معلوم کیا تو انھوں نے بتایا کہ سب کچھ صحیح ہے۔ دراصل میں نے حادثہ کو بیان نہیں کیا لیکن صرف ان کی مرضی معلوم کی۔ اب اس سے مجھ کو تکلیف ہورہی ہے۔ اگر میں نے ان سے خواب کے بارے میں بتایا ہوتا تو میری بہن محفوظ ہوگئی ہوتی۔ دوبارہ حال ہی میں میں نے ایک دوسرا خواب دیکھا میری متوفی بہن جلنے کی وجہ سے کسی تکلیف میں ہے اور میں اس کو اسپتال لے جارہا ہوں۔ برائے کرم مشورہ دیں کہ کیا کریں؟ ہم نے عمرہ اور قرآن کریم کی تلاوت کرکے ایصال ثواب کیا۔
2720 مناظرمیں
نے خواب دیکھا کہ میں ایک کار میں مولانا طارق جمیل صاحب (پاکستان کے ایک عظیم
عالم) کے ساتھ جارہا ہوں ایک مردہ کو دفن کرنے کے لیے ۔ جب ہم کار سے نیچے اترے تو
وہ مردہ شخص بیدار ہوجاتا ہے اورخود بخود ہی قبرستان میں جاتا ہے اور مٹی کی ایک
تہہ خود بخود اس کے اوپر رکھتا ہے۔ جب ہم قبرستان سے واپس ہونے کے لیے تیار ہوتے
ہیں تو ہم بہت تیز چیخنے کی آواز سنتے ہیں قبرستان سے تو مولانا کہتے ہیں ?میں
کہتا تھا ایسا ہوتا ہے?۔ میں بھی بہت زور سے چلاتا ہوں اور میں کہتاہوں کہ میں ہر
ایک کو اس عذاب قبرسے بچاؤں گا۔ اس کے بعد میں بہت سارے دوستوں کو گناہ کرتے ہوئے
دیکھتاہوں اس کے بعد میں کہتاہوں کہ کاش یہ سمجھ جاتے ۔ اس کا کیا معنی ہے، برائے
کرم جلد جواب دیں۔